جامشورو ، ٹرک کار پر اُلٹنے سےخاتون جاں بحق

حادثہ ایم نائن موٹروے پر جامشورو کے قریب روڈ ناہموار ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے

               
December 29, 2022 · قومی

فائل فوٹر

جامشورو (اُمت نیوز)ایم نائن موٹروے پر جامشورو کے قریب ٹرک کارپر اُلٹ کرگرنےسے ایک خاتون جاں بحق اور دو زخمی ہوگئیں ہیں
تفصیلات کے مطابق حادثہ ایم نائن موٹروے پر جامشورو کے قریب روڈ ناہموار ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ حادثے کی وجہ سےدو افراد کار کے اندر ہی پھنس گئے، جن کو کرین کی مدد سے ٹرک ہٹا کر ان متاثرہ افراد کو باہر نکالا گیاہے