آئندہ سماعت سے قبل شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دوں گا،وکیل۔فائل فوٹو
آئندہ سماعت سے قبل شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دوں گا،وکیل۔فائل فوٹو

ہتک عزت دعویٰ۔ عمران خان کا حق دفاع ختم،اپیل خارج

اسلام آباد:سپیریم کورٹ نے چیئر مین پاکستان  تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے میں دفاع کا حق ختم کرنے کے خلاف اپیل خارج کر دی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ میں سے 2ججز نے عمران خان کی اپیل خارج کر دی  ہے، سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ کا فیصلہ درست قرار دیدیا۔

کیس کی سماعت کے دوران  شہباز شریف کے وکیل نے دلائل دیے کہ اب تک کیس کی 23سماعت ہو چکی ہیں جن میں سے 10 پر  عمران خان کے وکیل التوا کی درخواست کر چکے ہیں ، ان کے پاس کوئی جواب ہی نہیں ، جس پر عمران خان کے وکیل علی ظفرنے دلائل دیے کہ اب تک 17 بار التوا کی درخواست کی جا چکی ہیں جن میں سے 10 ہم نے جبکہ 10 حریف جماعت  نے کی۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف 10ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے، عمران خان نے شہباز شریف پر پاناما کے معاملے پر رشوت کی آفرکا الزام لگایا تھا۔