چمن کوژک ٹاپ پر شدید دھندکے باعث ٹریفک روانی متاثر

چمن (اُمت نیوز)چمن میں کوژک ٹاپ پر شدید دھند کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث تقریباً 10 کلومیٹر کا علاقہ دھند کی لپیٹ میں ہے۔
شدید دھند کے باعث حادثات رونما ہو رہے ہیں۔ کوئٹہ سے چمن آنے والی ایک اسموگ کی وجہ سےکار کھائی میں جا گری ہے۔ کار میں 4 سے 5 افراد سوار تھے۔
کہا جا رہا ہےکہ حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا ہے،دھند، پھسلن اور سرچ لائٹس نہ ہونے سے زخمیوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔