کراچی: اے این پی کا مقامی رہنما فائرنگ سےجاں بحق

کراچی(اُمت نیوز)کراچی غربی کے علاقے ٹائون پیر آباد میں فائرنگ سے اے این پی کامقامی رہنما جاں بحق ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شیر خان کواورنگی ٹائون نمبر 4 قبرستان کےنزدیک پیش آیا۔فائرنگ کرنے والے ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گولی شیر خان کے سر میں ماری ہے۔واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق عباسی شہید اسپتال لائے جانے کے دوران ان کی موت واقع ہو چکی تھی۔
قتل ہونے والا شخص عوامی نیشنل پارٹی ضلع غربی کا نائب صدر تھا۔اہل خانہ کے مطابق ان کی کسی سے دشمنی نہیں تھی
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں