نئی دہلی: بھارت میں مرغی نے ایک دن میں 31 انڈے دے کر سب کو حیران کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع الموڑا کے ایک گاؤں میں مرغی نے 24 گھنٹے کے دوران 31 انڈے دے کر سب کو حیران کر دیا جبکہ مرغی کا مالک مرغی کو بیمار سمجھ کر ڈاکٹر کے پاس پہنچ گیا۔
ڈاکٹر نے مرغی کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا اور کہا کہ اسے نہ کوئی بیماری ہے اور نہ ہی کوئی پریشانی۔ مرغی کے مالک گریش چندر بدھانی نے بتایا کہ یہ مرغی کیڑے مکوڑے نہیں بلکہ مونگ پھلی اور لہسن کھاتی ہے۔ 25 دسمبر کو جب وہ گھر آیا تو بچوں نے بتایا کہ مرغی نے 5 انڈے دیئے ہیں جس سن کر وہ حیران ہو گیا تاہم ہر 10، 15 منٹ بعد مرغی انڈا دیتی رہی اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک دن میں 31 انڈے دے دیئے۔
گریش چندر بدھانی نے کہا کہ مرغی نے اتنے زیادہ انڈے دے کر ہم سب کو حیران کر دیا اور ہمیں لگا کر مرغی کسی بیماری میں مبتلا ہو گئی ہے تاہم جب ڈاکٹر کے پاس گئے تو انہوں نے مرغی کو تندرست قرار دے دیا