سال نو کا پہلا زلزلہ کہاں آیا؟

سوات اور گردونواح زلزلے سے لرز اٹھے۔شدت5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔

January 1, 2023 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

سوات:سال نو کے پہلے روز ہی سوات اور گردونواح زلزلے سے لرز اٹھے۔

نجی ٹی وی کے مطابق زلزلہ پیمامرکز کاکہناہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کی زیرزمین گہرائی 179 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ،زلزلہ پیما مرکز کاکہناہے کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔