دوسرا ٹیسٹ میچ ،نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی 11رکنی ٹیم کا اعلان
حسن علی کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ نعمان علی کو آرام دیا جائے گا، وسیم جونیئر یا ساجد خان کی شمولیت کا فیصلہ میچ سے کچھ دیر پہلے کیا جائے گا
مہمان ٹیم کی آخری جوڑی کے درمیان 104 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔فائل فوٹو
کراچی (اُمت نیوز) عبوری سلیکشن کمیٹی اور کپتان نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ممکنہ11 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم، امام الحق ،عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل ، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، حسن علی، میر حمزہ اور ابرار احمد پلیئنگ الیون کا حصہ ہونگے۔
حسن علی کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ نعمان علی کو آرام دیا جائے گا، وسیم جونیئر یا ساجد خان کی شمولیت کا فیصلہ میچ سے کچھ دیر پہلے کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے کراچی میں شروع ہوگا،
پی سی بی کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لئے شائقین کو سٹیڈیم میں مفت داخلے کی اجازت ہوگی۔