کراچی : تعلم سوسائٹی کی جانب سے گذشتہ سال مختلف مقامت پہ 100 سے ذائد اساتذہ کے لیے ایک ماہ کے تربیتی کورس کا انعقاد ۔ تفصیلات کے مطابق سوسائٹی فارلرننگ اینڈ ریسورس ڈیولپمنٹ (تعلم) نے گذشتہ سال سندھ گومنٹ یوتھ اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے کراچی کے مختلف پانچ مقامات پہ اساتذہ کے لیے ایک ایک ماہ کے تربیتی کورسسز کا انعقاد کیا۔ کورسز میں مجموعی طور پہ شہر کے 100 افراد نے شرکت کی جس میں 15 اسکولزکے 75 اساتذہ سمیت مستقبل میں تدریس کو بطور پیشہ اختئیار کرنے کی خواہش رکھنے والے 25 افراد نے شرکت کی۔
اساتذہ کو دور جدید کے ٹولز سے آراستہ کرنا تعلم کا ہدف ہے جس کے لیے تعلم وقتا ً فوقتا ً اس طرح کے کورسسز کا انعقاد کرتا رہتا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد کورس ہے کہ جس میں نا صرف موجودہ اساتذہ کوتعلیم و تدریس کے مختلف عنوانات پہ تربیت کے ذریعہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جاتی ہے بالکہ مستقبل ،میں تدریس کو اختیار کرنے کی خواہش رکھنے والے افراد بھی اس سے یکساں فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس ٹریننگ کورس میں شہر کے مشہور ٹرینرز نے ورکشاپس کنڈکٹ کیں۔ جن میں شعبہ تعلیم جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر اور صدر تعلم سوسائٹی فور لرننگ اینڈ ریسورس ڈیولیپمنٹ ڈاکٹر معروف بن روٗف، مشہور ٹریننر اور ای آر آئی کی کریکلم ایسپرٹ مس نگہت حسین، کے ڈائریکٹر جناب عظیم صدیقی سمیت کئی اور ماہرین شامل تھے۔
ان ٹریننگزمیں مختلف موضوعات جیسے کہ تعلیم کے اصل مقاصد، استاد کی شخصیت، تریسی اسٹائلز، طلبہ کو سکھانے کے طریقے، ذہانتی نظریات، لیسن پلانگز، کلاس روم ڈسپلن وکنٹرول اورامتحانی طریقہ کار وغیرہ کوسوالات، ڈسکشن، پریزنٹیشنز، گروپ ورک اور مختلف سرگرمیوں کی مدد سےانٹریکٹوو ورکشاپس کی صورت میں کروایا گیا۔
ہر کوس کا اختتام تقریب تقسیم اسناد سے کیا گیا جس میں سوسائٹی اور تعلیم سے وابسطہ افراد نے شرکت کرتے ہوئے تعلم کی جانب سے اسکولز کے اساتذہ کے لیے اس طرح کی ورکشاپس کے انعقاد کو اسکولز انتظامیہ کے لیے ایک نعمت قراردیتے ہوئے اساتذہ پہ زور دیا کہ وہ اس طرح کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں۔ اس موقع پہ تعلم نے بھی سندھ گورمنٹ کے شعبہ یوتھ اینڈ اسپورٹس سمیت ایسے اسکولز پرنسپلز کا بھی شکریہ ادا کیا جو اپنے اساتذہ کو مسلسل بہتر بنانے کی فکر میں رہتے ہیں۔
مجموعی طور پہ تعلم کے ان کورسسز میں شرکت کرنے والے افراد نے ان ٹریننگز کو اپنے کیرئیر کے حوالے سے خوش آئند قراردیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ حاصل کی گئی تربیت کو مستقبل کے اپنے تدریسی عمل میں ضرور استعمال کریں گے۔
تعلم اس سال کورس میں ایک اور پروگرام متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے کہ جس میں ٹریننگ حاصل کرنے والے اساتذہ کو مختلف اسکولز میں پریکٹکم کی طرز پہ انٹرنشپ کی سہولت بھی فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ لہذا ایسے اساتذہ جو اپنے آپ کو تدریسی میدان میں دور جدید کے چیلنجز کےئ مطابق بہتر بنانے کی خواہش رکھتے ہوں، ایسے طلبہ و طالبات جو جامعات میں ٹیچر ایجوکیشن حاص؛ل کر رہے ہوں یا ایسے اسکولزجو اپنے اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہوں، تعلم سے رابطہ کرکہ اس کام کو شروع کرسکتے ہیں۔