وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر ایک طرف مہنگائی میں مسلسل اضافے کے باعث بطور وزیر خزانہ عوامی سطح پر اور میڈیا میں شدید تنقید ہو رہی ہے تو دوسری طرف وہ اپنا غصہسرکاری افسران پر نکال رہے ہیں۔ جمعہ کے روز وزیر خزانہ ایگزیکٹو الاؤنس کٹوتی کے خلاف احتجاج کرنے والے افسران پر برس پڑے۔
فنانس ڈویژن کے ڈی ایم جی اور او ایم جی گروپ کے افسران نے 50 فیصد ایگزیکٹوالاؤنس کی کٹوتی کے خلاف وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے سامنے احتجاج کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹو الاؤنس کو 150 فیصد ہی رکھا جائےتاہم وفاقی وزیر اس پر کوئی بات سننے کو تیار نہ تھے اور وہ احتجاج کرنے والے افسران پر برس پڑے۔
اسحاق ڈار نے احتجاجی افسران سے سخت لہجے میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ نے جو کرنا ہے کریں، اضافی الاؤنس نہیں دیا جاسکتا، 25 سال میں پہلی بار وزارت خزانہ کےافسران الاؤنس کیلئے احتجاج کررہے ہیں، آپ کو اس پر شرم آنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھاکہ 150 فیصد الاؤنسں دینے کا غلط فیصلہ کیا گیا، آپ جاکر سیکرٹری فنانس سے بات کرلیں یہاں احتجاج مت کریں۔