کراچی (کامرس ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے بینکوں کا قرضہ اتارنے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر محض 4.5ارب ڈالر رہ گئے ۔جو گزشتہ 8 سال 9 ماہ کی کم ترین سطح ہے
ذرائع کے مطابق مطابق ایمرٹس بینک کو 60 کروڑ ڈالر اور دبئی اسلامک بینک کو 42 کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کی گئی ہیں،
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.2 ارب ڈالر کی مزید کمی کے بعد 4.5 ارب ڈالر رہ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے زرمبادلہ کے ذخائر 25 روز کی درآمدات کی ضرورت پوری کرنے کی سطح پر آگئے ہیں
ان ادائیگیوں کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 4.5 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے جو کہ سرکاری ذخائر کی 8 سال 9 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔