نجی یونیورسٹی میں ان کے بیان کو غلط رپورٹ کیا گیا۔فائل فوٹو
نجی یونیورسٹی میں ان کے بیان کو غلط رپورٹ کیا گیا۔فائل فوٹو

حکومت مارچ تک ختم ہوجائےگی،شبرزیدی کی پیش گوئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیئرمین ایف بی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ معاشی صورت حال کی وجہ سے حکومت مارچ تک ختم ہوجائے گی، آنےوالی حکومت کو آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنا ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شبرزیدی نے بتایا کہ جون میں آئی ایم ایف کا پروگرام ختم ہوجائے گا، دسمبر میں آئی ایم ایف سے نیا معاہدہ ہونا تھا۔ جون کے بعد آئی ایم ایف کا اگلا پروگرام ہوگا، آئی ایم ایف سے اگلے پلان پر عبوری حکومت بات کرے گی

انہوں نے کہا کہ ہمیں اب سیاسی نہیں، ملکی مفاد میں فیصلے کرنے ہوں گے، پی ڈی ایم کو قبل ازوقت انتخابات سے فائدہ ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما قیصر احمد شیخ نے کہا کہ ملک سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔اس وقت معیشت وینٹی لیٹر پر ہے، کوئی ایک شخص معاشی حالات بہتر نہیں بنا سکتا، فردِ واحد کو معیشت سے متعلق فیصلے نہیں کرنے چاہئیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ معیشت کو سیاست سے جوڑنے سے بیڑا غرق ہوا، معیشت کو سیاست سے جوڑنا بڑی غلطی ہے۔الزام تراشیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے، معیشت کے ساتھ سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن مارچ میں ہوں یا جولائی میں، آئی ایم ایف کے بغیر نہیں رہ سکتے