لاہور: کرونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں جاں لیوا وائرس سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 3 ہزار 399 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 17 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ موذی مرض سے متاثرہ 20 مریضوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔
این آئی ایچ رپورٹ کے مطابق ملک میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 0.50 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک مریض جاں بحق ہو گیا ہے۔