کراچی :عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں 3300 روپے اور 2829 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کرایک لاکھ 81 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کرایک لاکھ 55 ہزار 864 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھ کر 2100 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25.71 روپے بڑھ کر 1800.41 روپے کی سطح پر آگئی۔
واضع رہے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔