ٹانک میں وکلا کی گاڑی پر فائرنگ،ایک جاں بحق، 2زخمی
نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے وکلا کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے سینئر وکیل دل نواز جاں بحق اور دو وکلا زخمی ہوگئے
January 10, 2023 · اہم خبریں
ٹانک(امت نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں تجوڑی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے وکلا کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے سینئر وکیل دل نواز جاں بحق اور دو وکلا زخمی ہوگئے
ملزمان کی فائرنگ سے وکلا کی گاڑی بری طرح چھلنی ہوگئی ۔زخمی وکیلوں کے نام مصطفٰی اور ابرار بتائے گئے ہیں
فائرنگ کا واقعہ تھانہ گل امام کی حدود میں پیش آیا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی تھانہ گل امام کی پولس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق وکلاء ضلع کچہری سے چھٹی کر کے اپنے گاؤں اماخیل جا رہے تھے