توہین صحابہؓ و اہل بیت پرعمرقید کی سزا کا قانون منظور

کم سے کم سزا 10 سال جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر قید ہوگی۔ پرانے قانون میں یہ سزا 3 سال تک تھی۔

               
January 17, 2023 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے صحابہ کرامؓ و اہلبیت عظام و امہات المومنینؓ کی توہین پر عمر قید کی سزا کا قانون منظور کرلیا۔

توہین صحابہ کرامؓ و اہلبیت عظام و امہات المومنینؓ روکنے کا بل 2022 جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے پیش کیا۔

نئے قانون کے تحت توہین صحابہؓ و اہلبیت عظام اورامہات المومنین ؓ پر کم سے کم سزا 10 سال جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر قید ہوگی۔ پرانے قانون میں یہ سزا 3 سال تک تھی۔