ڈالرکی مسلسل پرواز،اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

کراچی: امریکی ڈالر کی مسلسل پرواز جاری ہے جبکہ پاکستانی روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز سے اختتام تک ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔انٹر بینک میں آج ڈالر 32 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے 66 پیسے پر بند ہوا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 228روپے 34 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا شدید منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1378.54 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 38,342.21 پر بند ہوا ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز کے وقت ہنڈریڈ انڈیکس 39,720.75 پر تھا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 39,942.28 کی بلند سطح پر رہا جبکہ اس کی کم ترین سطح 38,287.81 رہی، کاروبار کا حجم 124,748,311 رہا۔