گزشتہ کل سوئی سدرن کے سسٹم میں پریشر کی کمی کے باعث گیس کا زیرِ زمیں لائن پیک متاثر ہوا تھا،فائل فوٹو
گزشتہ کل سوئی سدرن کے سسٹم میں پریشر کی کمی کے باعث گیس کا زیرِ زمیں لائن پیک متاثر ہوا تھا،فائل فوٹو

حکومت نے گیس بھی مہنگی کرنےکا اشارہ دے دیا

کراچی(امت نیوز)مہنگائی کےستائے عوام کے لیے حکومت نے گیس بھی مہنگی کرنے کا اشارہ دے دیا۔۔وزیرمملکت برائے پیٹرولیم نے صاف کہہ دیا کہ مہنگی گیس لے کر عوام  کو سستی گیس نہیں دے سکتے، گیس کی قیمت بڑھانی ہوگی۔ گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے قومی خزانے پر بوجھ پڑ رہا ہے

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالا کے دوران وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ ملک میں مجموعی طور پر 3200 ملین کیوبک فٹ پر ڈے (ایم ایم سی ایف ڈی) گیس پیدا ہوتی ہے جس میں سے 1600 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 700 ایم ایم سی ایف ڈی گیس براہ راست بجلی کے کارخانوں کو جاتی ہے، چولہے جلانے کے لیے ملک میں 1400 ایم ایم سی ایف ڈی گیس چاہیے، رواں سال صورت حال خراب ہونے کے باوجود خیبرپختونخوا میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی۔

وزیر مملکت نے کہا کہ اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کی تجویز دی تھی لیکن مہنگائی کی وجہ سے گیس کی قیمت نہیں بڑھائی، قیمت نہ بڑھانے سے قومی خزانے پر بوجھ پڑرہا ہے لیکن عوام پر اضافی بوجھ نہیں ڈال رہے، مناسب وقت میں گیس کی قیمت بڑھانی ہوگی۔