پی ٹی آئی کے 35ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

اسلام آباد(امت نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف  نے پی ٹی آئی کے 35ارکان کے استعفے منظور کرلئے، الیکشن کمیشن نے ان تمام 35 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی بھی کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے جن 35ارکان کے استعفے منظور کئے گئے ہیں ان میں  اسد قیصر، قاسم سوری کےعلاوہ عمران خٹک ،علی امین گنڈا پور  اور نورالحق قادری کے نام بھی شامل ہیں ۔مراد سعید ، عمر ایوب اور شہر یار آفریدی کے استعفے بھی منظور کرلئے گئے ہیں

اسی طرح عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا۔

منصور حیات خان، فواد احمد، ثناءاللّٰہ خان مستی خیل حماد اظہر، شفقت محمود، عامر ڈوگر، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل، فہیم خان، سیف الرحمان، عالمگیر خان اور علی زیدی کے استعفے بھی منظور کرلیے گئے۔

اس کے علاوہ آفتاب حسین صدیقی، آفتاب جہانگیر، محمداسلم خان، نجیب ہارون، عالیہ حمزہ اور کنول شوذب کے استعفے بھی منظور کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے ارکان  نےاس وقت کے وزیر اعطم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد گزشتہ برس اپریل میں قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دے دیے تھے اور ان کا اصرار تھا کہ ان کے استعفے فور طور پر ایک ساتھ منظور کیے جائیں تاہم اسپیکر کی جانب سے مرحلہ وار استعفے منظور کیے جا رہے ہیں۔

28 جولائی 2022 کو بھی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 ارکان کے استعفے قبول کیے تھے

واضح رہے کہ ایک روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی کا بیان جاری کیا اور کہا تھا کہ ہم اسمبلی میں واپس جاسکتے ہیں جب کہ چند روز قبل انہوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا بھی عندیہ دیا تھا اور اس فیصلے کی تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے منظوری بھی دی تھی