کراچی میں جماعت اسلامی کا کارکن فائرنگ سے زخمی

دانش عابد کو الیکشن مہم کے دوران انہیں دھمکیاں دی جارہی تھیں ۔ پولیس ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے،رہنما جماعت اسلامی

January 17, 2023 · اہم خبریں
پولیس حکام کے مطابق بچے کے سر میں ایک گولی لگی جوکہ آرپار ہوگئی۔فائل فوٹو

پولیس حکام کے مطابق بچے کے سر میں ایک گولی لگی جوکہ آرپار ہوگئی۔فائل فوٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی یوسی تیرہ میں جماعت اسلامی کے کارکن دانش عابد کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر زخمی کردیا

جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں الیکشن مہم  کے دوران انہیں دھمکیاں دی جارہی تھیں ۔ پولیس ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے ۔

زخمی دانش عابد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے