فائل فوٹو
فائل فوٹو

’’سندھ کی عدالتوں میں سوا لاکھ سے زائد مقدمات لٹک گئے‘‘

سید علی حسن :
سندھ بھر کی ضلعی عدالتوں میں سوا لاکھ مقدمات لٹک گئے۔ سب سے زیادہ کراچی کے 5 اضلاع کی عدالتوں میں 74 ہزار 692 مقدمات تاخیر کا شکار شامل ہیں۔ بڑی تعداد میں مقدمات لٹکنے کی وجوہات میں فریقین، گواہان اور ضمانت پر رہا ملزمان کا اکثر سماعتوں پر غیر حاضر رہنا، تفتیشی حکام کی عدم دلچسپی اور تفتیش مکمل کرنے میں تاخیر شامل ہیں۔

2022ء میں کراچی سمیت سندھ کے 27 اضلاع کی عدالتوں میں 32 ہزار سے زائد مقدمات داخل ہوئے۔ جن میں سے 4 ہزار سے زائد مقدمات میں ملزمان کو بری کیا گیا۔ 809 مقدمات میں ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں۔799 مقدمات میں فریقین کے درمیان صلح ہونے پر مقدمات نمٹ گئے۔ جبکہ گزشتہ سال 617 بند ہونے والے مقدمات دوبارہ کھولے گئے۔
کراچی سمیت سندھ کے27 اضلاع کی ماتحت عدالتوں میں روزانہ کی بنیاد پر کرمنل، سول اور فیملی نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ قتل، اقدام قتل، چوری، ڈکیتی، دھوکہ دہی، مارپیٹ، غیر قانونی اسلحہ برآمدگی، جان سے مارنے کی دھمکیاں، اغوا، کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر کرمنل مقدمات میں بھی گرفتار اور ضمانت پر رہا ملزمان پیش ہوتے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو کراچی کی جیلوں سے پیشی کیلئے لایا جاتا ہے۔ جبکہ نئے مقدمات میں گرفتار ملزمان کو پولیس تھانوں سے لایا جاتا ہے۔ ضلعی عدالتوں میں روزانہ کی بنیاد پر نئے مقدمات داخل ہوتے ہیں۔ جبکہ اسی طرح ان مقدمات کو نمٹایا بھی جاتا ہے۔ ضلعی عدالتوں میں سوا لاکھ مقدمات زیر سماعت ہیں۔ جن کی وجوہات میں فریقین، گواہان اور ضمانت پر رہا ملزمان کا اکثر سماعتوں پرغیر حاضر رہنا، تفتیشی حکام کی عدم دلچسپی اور تفتیش مکمل کرنے میں تاخیر شامل ہیں۔

سندھ بھر کی ضلعی عدالتوں میں 2022ء میں پرانے زیر سماعت ایک لاکھ 20 ہزار 690 مقدمات کے علاوہ 32 ہزار 15 نئے مقدمات داخل کیے گئے۔ ان کے علاوہ عدالتوں سے منتقل ہوکر 15 ہزار 633 مقدمات آئے۔ جبکہ 617 مقدمات کو دوبارہ کھولا گیا۔ اس طرح 2022ء میں زیر سماعت مقدمات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار 955 رہی۔ جن میں سے 32 ہزار 451 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔ ضلعی عدالتوں نے 4 ہزار 348 مقدمات میں ملزمان کو بری کیا۔ جبکہ 809 مقدمات میں ملزمان کو سزائیں سنائیں۔ سندھ بھر کی ضلعی عدالتوں میں اب بھی ایک لاکھ 20 ہزار 877 مقدمات زیر سماعت ہیں۔ جن میں سب سے زیادہ کراچی کی 5 اضلاع کی عدالتوں میں مجموعی طور پر 74 ہزار 692 مقدمات شامل ہیں۔

ریکارڈ کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی کی عدالتوں میں پرانے زیر سماعت 13 ہزار 732 مقدمات کے علاوہ 2 ہزار 407 نئے مقدمات داخل ہوئے۔ 1387 مقدمات دیگر جگہوں سے منتقل ہوکر آئے اور 68 مقدمات دوبارہ کھولے گئے۔ اس طرح زیر سماعت مقدمات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 594 ہے۔ جن میں سے 2 ہزار 436 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے اور 1388 مقدمات واپس بھجوائے گئے۔ ضلع جنوبی کی عدالتوں میں اب بھی 13 ہزار 770 مقدمات زیر سماعت ہیں۔

کراچی کے ضلع غربی کی عدالتوں میں پرانے زیر سماعت 14 ہزار 546 مقدمات کے علاوہ 2 ہزار 904 نئے مقدمات داخل ہوئے۔ 1882 مقدمات دیگر جگہوں سے منتقل ہوکر آئے اور54 مقدمات دوبارہ کھولے گئے۔ اس طرح زیر سماعت مقدمات کی تعداد19 ہزار 386 میں سے 2 ہزار 911 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔ جبکہ1877 مقدمات واپس بھجوائے گئے۔ ضلع غربی کی عدالتوں میں اب بھی 14 ہزار 598 مقدمات زیر سماعت ہیں۔کراچی کے ضلع شرقی کی عدالتوں میں پرانے زیر سماعت18 ہزار783مقدمات کے علاوہ3 ہزار 518 نئے مقدمات داخل ہوئے۔ 1699 مقدمات دیگر جگہوں سے منتقل ہوکر آئے اور76 مقدمات دوبارہ کھولے گئے۔

زیر سماعت مقدمات کی مجموعی تعداد24 ہزار 76 میں سے 3 ہزار 613 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔ جبکہ1691 مقدمات واپس بھجوائے گئے۔ ضلع شرقی کی عدالتوں میں اب بھی18 ہزار772 مقدمات زیر سماعت ہیں۔ کراچی کے ضلع وسطی کی عدالتوں میں پرانے زیر سماعت 12 ہزار 581 مقدمات کے علاوہ 2 ہزار 302 نئے مقدمات داخل ہوئے۔ 1277 مقدمات دیگر جگہوں سے منتقل ہوکر آئے اور 73 مقدمات دوبارہ کھولے گئے۔ زیر سماعت مقدمات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 233 ہے۔ جن میں سے 2 ہزار 532 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔ 1278 مقدمات واپس بھجوائے گئے۔ ضلع وسطی کی عدالتوں میں اب بھی 12 ہزار423 مقدمات زیر سماعت ہیں۔

کراچی کے ضلع ملیر کی عدالتوں میں پرانے زیر سماعت 14 ہزار830 مقدمات کے علاوہ 2 ہزار380 نئے مقدمات داخل ہوئے۔ 1205 مقدمات دیگر جگہوں سے منتقل ہوکر آئے اور 27 مقدمات دوبارہ کھولے گئے۔ زیر سماعت مقدمات کی تعداد 18 ہزار 442 میں سے 2 ہزار 111 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔ جبکہ1202 مقدمات واپس بھجوائے گئے۔ ضلع ملیر کی عدالتوں میں اب بھی 15 ہزار 129 مقدمات زیر سماعت ہیں۔ کراچی کے 5 اضلاع کی عدالتوں نے 2022ء کے دوران 2 ہزار 115 مقدمات میں ملزمان کو بری کیا اور 480 مقدمات میں ملزمان کو سزائیں سنائیں۔

اعداد و شمار کے مطابق حیدرآباد کی ضلعی عدالتوں میں پرانے زیر سماعت 7 ہزار 254 مقدمات کے علاوہ 2 ہزار77 نئے مقدمات داخل ہوئے۔ 1187 مقدمات دیگر جگہوں سے منتقل ہوکر آئے اور18 مقدمات دوبارہ کھولے گئے۔ اس طرح زیر سماعت مقدمات کی مجموعی تعداد 10 ہزار536 میں سے 2 ہزار68 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔ 1184 مقدمات واپس بھجوائے گئے۔ حیدرآباد کی عدالتوں میں اب بھی7 ہزار284 مقدمات زیر سماعت ہیں۔ ٹھٹھہ کی ضلعی عدالتوں میں پرانے زیر سماعت 2 ہزار 243 مقدمات کے علاوہ 766 نئے مقدمات داخل ہوئے۔ 180 مقدمات دیگر جگہوں سے منتقل ہوکر آئے اور 9 مقدمات دوبارہ کھولے گئے۔

زیر سماعت مقدمات کی تعداد3 ہزار198 میں سے 765 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔ جبکہ180 مقدمات واپس بھجوائے گئے۔ ٹھٹھہ کی عدالتوں میں اب بھی 2 ہزار 253 مقدمات زیر سماعت ہیں۔ بدین کی ضلعی عدالتوں میں پرانے زیر سماعت 2 ہزار 758 مقدمات کے علاوہ762 نئے مقدمات داخل ہوئے۔ 373 مقدمات دیگر جگہوں سے منتقل ہوکر آئے اور9 مقدمات دوبارہ کھولے گئے۔ زیر سماعت مقدمات کی تعداد9 ہزار 902 میں سے800 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔ جبکہ370 مقدمات واپس بھجوائے گئے۔ بدین کی عدالتوں میں اب بھی 2 ہزار732 مقدمات زیر سماعت ہیں۔ دادو کی ضلعی عدالتوں میں پرانے زیر سماعت ایک ہزار 573 مقدمات کے علاوہ878 نئے مقدمات داخل ہوئے۔ 417 مقدمات دیگر جگہوں سے منتقل ہوکر آئے اور 22 مقدمات دوبارہ کھولے گئے۔

اس طرح زیر سماعت مقدمات کی مجموعی تعداد2 ہزار890 میں سے909 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔ جبکہ417 مقدمات واپس بھجوائے گئے۔ دادو کی عدالتوں میں اب بھی ایک ہزار 564 مقدمات زیر سماعت ہیں۔ جامشورو/ کوٹری کی ضلعی عدالتوں میں پرانے زیر سماعت ایک ہزار 301 مقدمات کے علاوہ 710 نئے مقدمات داخل ہوئے۔ 412 مقدمات دیگر جگہوں سے منتقل ہوکر آئے اور5 مقدمات دوبارہ کھولے گئے۔ زیر سماعت مقدمات کی مجموعی تعداد 2 ہزار428 میں سے 725 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔ جبکہ412 مقدمات واپس بھجوائے گئے۔

جامشورو/ کوٹری کی عدالتوں میں اب بھی ایک ہزار291 مقدمات زیر سماعت ہیں۔ تھرپارکر/ مٹھی کی ضلعی عدالتوں میں پرانے زیر سماعت496 مقدمات کے علاوہ397 نئے مقدمات داخل ہوئے۔ 192 مقدمات دیگر جگہوں سے منتقل ہوکر آئے اور3 مقدمات دوبارہ کھولے گئے۔ زیر سماعت مقدمات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 88 میں سے460 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔ جبکہ 192 مقدمات واپس بھجوائے گئے۔ تھرپارکر/ مٹھی کی عدالتوں میں اب بھی436 مقدمات زیر سماعت ہیں۔

میرپورخاص کی ضلعی عدالتوں میں پرانے زیر سماعت ایک ہزار 993 مقدمات کے علاوہ816 نئے مقدمات داخل ہوئے۔ 416 مقدمات دیگر جگہوں سے منتقل ہوکر آئے اور 12 مقدمات دوبارہ کھولے گئے۔ زیر سماعت مقدمات کی تعداد3 ہزار 237 میں سے 796 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔ جبکہ416 مقدمات واپس بھجوائے گئے۔ میرپورخاص کی عدالتوں میں اب بھی 2 ہزار 25 مقدمات زیر سماعت ہیں۔

عمر کوٹ کی ضلعی عدالتوں میں پرانے زیر سماعت931 مقدمات کے علاوہ342 نئے مقدمات داخل ہوئے۔ 200 مقدمات دیگر جگہوں سے منتقل ہوکر آئے اور7 مقدمات دوبارہ کھولے گئے۔ زیر سماعت مقدمات کی مجموعی تعداد ایک ہزار480 میں سے375 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔ جبکہ200 مقدمات واپس بھجوائے گئے۔ عمر کوٹ کی عدالتوں میں اب بھی 905 مقدمات زیر سماعت ہیں۔

سانگھڑ کی ضلعی عدالتوں میں پرانے زیر سماعت2 ہزار 382 مقدمات کے علاوہ 910 نئے مقدمات داخل ہوئے۔ 483 مقدمات دیگر جگہوں سے منتقل ہوکر آئے اور15 مقدمات دوبارہ کھولے گئے۔ زیر سماعت مقدمات کی مجموعی تعداد 3 ہزار790 میں سے 947 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔ جبکہ 485 مقدمات واپس بھجوائے گئے۔ سانگھڑ کی عدالتوں میں اب بھی2 ہزار358 مقدمات زیر سماعت ہیں۔ نوشہرو فیروز کی ضلعی عدالتوں میں پرانے زیر سماعت2 ہزار 779 مقدمات کے علاوہ ایک ہزار 320 نئے مقدمات داخل ہوئے۔781 مقدمات دیگر جگہوں سے منتقل ہوکر آئے اور 13 مقدمات دوبارہ کھولے گئے۔ زیر سماعت مقدمات کی مجموعی تعداد4 ہزار893 میں سے ایک ہزار 327 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔ جبکہ 780 مقدمات واپس بھجوائے گئے۔ نوشہرو فیروز کی عدالتوں میں اب بھی 2 ہزار 786 مقدمات زیر سماعت ہیں۔

شہید بے نظیرآباد کی ضلعی عدالتوں میں پرانے زیر سماعت 3 ہزار 218 مقدمات کے علاوہ ایک ہزار107 نئے مقدمات داخل ہوئے۔ 201 مقدمات دیگر جگہوں سے منتقل ہوکر آئے اور12 مقدمات دوبارہ کھولے گئے۔ زیر سماعت مقدمات کی مجموعی تعداد4 ہزار538 میں سے ایک ہزار58 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔ جبکہ201 مقدمات واپس بھجوائے گئے۔ شہید بے نظیرآباد کی عدالتوں میں اب بھی3 ہزار 279 مقدمات زیر سماعت ہیں۔ سکھر کی ضلعی عدالتوں میں پرانے زیر سماعت3 ہزار 636 مقدمات کے علاوہ ایک ہزار 137 نئے مقدمات داخل ہوئے۔ 743 مقدمات دیگر جگہوں سے منتقل ہوکر آئے اور 12 مقدمات دوبارہ کھولے گئے۔ زیر سماعت مقدمات کی مجموعی تعداد5 ہزار 528 میں سے ایک ہزار237 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔ جبکہ 755 مقدمات واپس بھجوائے گئے۔ سکھر کی عدالتوں میں اب بھی 3 ہزار536 مقدمات زیر سماعت ہیں۔

خیرپور کی ضلعی عدالتوں میں پرانے زیر سماعت 4 ہزار 699 مقدمات کے علاوہ ایک ہزار 932 نئے مقدمات داخل ہوئے۔ 303 مقدمات دیگر جگہوں سے منتقل ہوکر آئے اور20 مقدمات دوبارہ کھولے گئے۔ زیر سماعت مقدمات کی تعداد 6 ہزار 954 میں سے ایک ہزار 789 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔ جبکہ303 مقدمات واپس بھجوائے گئے۔ خیرپور کی عدالتوں میں اب بھی 4 ہزار 862 مقدمات زیر سماعت ہیں۔

گھوٹکی کی ضلعی عدالتوں میں پرانے زیر سماعت 2 ہزار731 مقدمات کے علاوہ ایک ہزار 127 نئے مقدمات داخل ہوئے۔ 503 مقدمات دیگر جگہوں سے منتقل ہوکر آئے اور30 مقدمات دوبارہ کھولے گئے۔ زیر سماعت مقدمات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 391 میں سے ایک ہزار149 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔ جبکہ 503 مقدمات واپس بھجوائے گئے۔ گھوٹکی کی عدالتوں میں اب بھی 4 ہزار 862 مقدمات زیر سماعت ہیں۔ لاڑکانہ کی ضلعی عدالتوں میں پرانے زیر سماعت ایک ہزار 689 مقدمات کے علاوہ 882 نئے مقدمات داخل ہوئے۔ 427 مقدمات دیگر جگہوں سے منتقل ہوکر آئے اور 29 مقدمات دوبارہ کھولے گئے۔ زیر سماعت مقدمات تعداد3 ہزار 27 میں سے 916 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔ جبکہ425 مقدمات واپس بھجوائے گئے۔ لاڑکانہ کی عدالتوں میں اب بھی ایک ہزار 686 مقدمات زیر سماعت ہیں۔

قمبر کی ضلعی عدالتوں میں پرانے زیر سماعت959 مقدمات کے علاوہ461 نئے مقدمات داخل ہوئے۔ 199 مقدمات دیگر جگہوں سے منتقل ہوکر آئے اور 19 مقدمات دوبارہ کھولے گئے۔ زیر سماعت ایک ہزار638 مقدمات میں سے 518 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔ 199 مقدمات واپس بھجوائے گئے۔ قمبر کی عدالتوں میں اب بھی921 مقدمات زیر سماعت ہیں۔ شکارپورکی ضلعی عدالتوں میں پرانے زیر سماعت ایک ہزار 708 مقدمات کے علاوہ 612 نئے مقدمات داخل ہوئے۔ 379 مقدمات دیگر جگہوں سے منتقل ہوکر آئے اور14 مقدمات دوبارہ کھولے گئے۔ اس طرح زیر سماعت 2 ہزار 713 مقدمات میں سے616 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے اور 380 مقدمات واپس بھجوائے گئے۔ شکارپور کی عدالتوں میں اب بھی ایک ہزار717 مقدمات زیر سماعت ہیں۔

جیکب آباد کی ضلعی عدالتوں میں پرانے زیر سماعت866 مقدمات کے علاوہ 425 نئے مقدمات داخل ہوئے۔ 120 مقدمات دیگر جگہوں سے منتقل ہوکر آئے اور 15 مقدمات دوبارہ کھولے گئے۔ زیر سماعت مقدمات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 426 میں سے418 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔ جبکہ 120 مقدمات واپس بھجوائے گئے۔ جیکب آباد کی عدالتوں میں اب بھی 888 مقدمات زیر سماعت ہیں۔ کشمور/ کندھ کوٹ کی ضلعی عدالتوں میں پرانے زیر سماعت559 مقدمات کے علاوہ 551 نئے مقدمات داخل ہوئے۔ 156 مقدمات دیگر جگہوں سے منتقل ہوکر آئے اور34 مقدمات دوبارہ کھولے گئے۔ اس طرح زیر سماعت مقدمات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 300 میں سے 631 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔ جبکہ156 مقدمات واپس بھجوائے گئے۔

کشمور/ کندھ کوٹ کی عدالتوں میں اب بھی513 مقدمات زیر سماعت ہیں۔ ٹنڈوالہیار کی ضلعی عدالتوں میں پرانے زیر سماعت 665 مقدمات کے علاوہ 545 نئے مقدمات داخل ہوئے۔ 99 مقدمات دیگر جگہوں سے منتقل ہوکر آئے اور 14 مقدمات دوبارہ کھولے گئے۔ زیر سماعت ایک ہزار 323 مقدمات میں سے566 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے اور 99 مقدمات واپس بھجوائے گئے۔ ٹنڈوالہیار کی عدالتوں میں اب بھی658 مقدمات زیر سماعت ہیں۔ ٹنڈو محمد خان کی ضلعی عدالتوں میں پرانے زیر سماعت905 مقدمات کے علاوہ 353 نئے مقدمات داخل ہوئے۔ 163 مقدمات دیگر جگہوں سے منتقل ہوکر آئے اور 3 مقدمات دوبارہ کھولے گئے۔ زیر سماعت ایک ہزار424 مقدمات میں سے 395 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے اور 165 مقدمات واپس بھجوائے گئے۔

ٹنڈو محمد خان کی عدالتوں میں اب بھی 864 مقدمات زیر سماعت ہیں۔ مٹیاری کی ضلعی عدالتوں میں پرانے زیر سماعت873 مقدمات کے علاوہ 394 نئے مقدمات داخل ہوئے۔ 249 مقدمات دیگر جگہوں سے منتقل ہوکر آئے اور 4 مقدمات دوبارہ کھولے گئے۔ زیر سماعت ایک ہزار 520 مقدمات میں سے383 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے اور 249 مقدمات واپس بھجوائے گئے۔ مٹیاری کی عدالتوں میں اب بھی 888 مقدمات زیر سماعت ہیں۔