کراچی،اردو یونیورسٹی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران حالات کشیدہ

جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے ۔ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی۔

               
January 18, 2023 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:اردو یونیورسٹی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران آر او دفتر میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں، جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے ۔

اردو یونیورسٹی میں 3یوسی کے نتائج پر دوبارہ گنتی کی جا رہی ہے، اس دوران پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے اراکین آمنے سامنے آ گئے ہیں۔

دونوں جانب سے ایک دوسرے خلاف نعرے بازی جاری ہے، ایک گروپ گنتی کی مخالفت اور دوسرا حمایت کر رہاہے۔