کراچی میں حساس ادارےکا جعلی افسر پکڑا گیا

ملزم جعلی کالز کرنے کا ماہر ہے ۔ عام شہریوں کو پھنسا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا،ایس ایس ایسٹ

January 18, 2023 · اہم خبریں

کراچی(امت نیوز)کراچی میں مبینہ ٹاؤن پولیس نے خود کو حساس ادارے کا جعلی افسر ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزم عمیر خان شنواری ولد نیک محمد شنواری سافٹ ویئر کےذریعے قانون نافذ کرنے والے اور سرکاری دفاتر میں پرائیویٹ  نمبر سے کال  کرنے کا بھی ماہر ہے

انہوں نے بتایا کہ ملزم عام شہریوں کو اپنے جال میں پھنسا کر لوٹتا تھا۔ملزم سے جعلی سرکاری سروس کارڈ بھی برآمدکیا گیا ہے

ایس ایس پی ایسٹ  کے مطابق ملزم شہریوں کے سی ڈی آرز اور لوکیشنز حاصل کر کے ان کو بلیک میل کرتا تھا۔ملزم کے موبائل فون کا فرانزک کیا جارہا ہے۔مزید تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں