عمران خان نےنگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ایک نام تبدیل کردیا

لاہور(امت نیوز)تحریک انصاف نے نگراں وزیراعلی پنجاب کےلیے دو نام فائنل کرلئے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 3 ناموں میں سے ایک نام تبدیل کردیا۔

تحریک انصاف پارلیمانی کمیٹی ارکان کی عمران خان سے خصوصی ملاقات کے بعد پی ٹی آئی نے سابق چیف سیکرٹری نوید چیمہ کا نام نگراں وزیراعلی کیلئے بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔

اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ کیلئے احمد نواز سکھیرا، نوید چیمہ،نصیر خان کے نام پر غور کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے 2نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جانے پر اتفاق کیا گیا۔

تحریک انصاف نے نگراں وزیراعلی کےلیے دو نام فائنل کرلئے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے دو ناموں کی منظوری دیدی۔ پارلیمانی کمیٹی کو سابق چیف سیکرٹری نوید چیمہ اوراحمد نواز سیکھرا کے نام بھجوائے جائیں گے۔

اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ملک انتخابات میں تاخیر کا کسی طور متحمل نہیں، انتخابات کی شفافیت کو خطرے میں ڈالنا قوم سے دشمنی کے مترادف ہے۔

علاوہ ازیں ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ نگران  وزیراعلیٰ کیلئے  پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے، کمیٹی کی میٹنگ کل دوپہر 2 بجےکی بجائے 3 بجے پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔