چارسدہ میں پولیس چوکی پر حملہ،2اہلکارشہید

دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3اہلکارزخمی ہوئے،2نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ ڈی پی او چارسدہ

January 21, 2023 · اہم خبریں

پشاور(امت نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں  دہشت گردوں کی جانب سے پولیس چوکی پر حملے میں دو اہلکار شہید ہوگئے

دہشت گردوں نے یہ حملہ ڈھیری زرداد پولیس چوکی کیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) چارسدہ کے مطابق  پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار  زخمی ہوئے جنہیں  اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 2 پولیس اہلکار دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہے ۔