مقبوضہ کشمیرراہول گاندھی کی آمد سے قبل دھماکوں سے لرزاٹھا،10زخمی

سری نگر(انٹرنیشنل ڈیسک) مقبوضہ کشمیر اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی آمد سے قبل دھماکوں سے لرز اٹھا ۔ یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں کم از کم دس افراد زخمی ہوگئے، دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے


بھارتی میڈیا کے مطابق جموں کے علاقے میں واقع لاری اڈے پر یکے بعد دیگرے 2 زور دار دھماکے ہوئے۔ دھماکے اتنے زوردار تھے کہ کئی گاڑیا تباہ ہوگئیں اور دھماکے کی جگہ کئی فٹ گہرے گڑھے پڑے گئے۔

دھماکوں میں 10 افراد زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 6 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر افراتفری مچ گئی۔
پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ تاحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں دہشت گردی عنصر ہونے کا امکان موجود ہے۔ کسی شدت پسند گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر راجیو گاندھی اس وقت ملک بھر کے دورے پر ہیں اور پیر کے روز مقبوضہ کشمیر پہنچیں گے۔ دھماکے کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔