چھت پر کپڑے سکھاتے ہوئے خاتون کرنٹ لگنے سے جاں بحق

3بچوں کی ماں کرنٹ لگنے کے باعث دوسری منزل سے نیچے گری اور دم توڑ دیا

January 21, 2023 · اہم خبریں

ایبٹ آباد (طارق خان جدون) تھانہ کینٹ کی حدود دبئی محلہ میں کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی

خاتون چھت پر کپڑے سکھاتے وقت  کرنٹ کے باعث دوسری منزل سے گر گئی۔ 28 سالہ خاتون 3 بچوں کی ماں بتائی جاتی ہے ۔

پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کے ورثا نے واقعہ کو حادثہ قرار دے دیا