عمران خان نے پاکستان کو تباہ برباد کردیا ہے، نواز شریف

لندن(اُمت نیوز) پی ایم ایل ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو تباہ برباد کردیا ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عمران خا ن پاکستان کیلئے قہر تھا ، اس بندے نے ملک کو تباہ کرنے کیلئے کوئی کسر چھوڑی نہیں ہے۔

ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے بندوں سے نجات حاصل کریں  ۔

ن لیگی رہنماء مریم نواز نے طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  اگر کسی کو نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر  اعتراض ہے تو فرح گوگی کو   لگا دیں۔

مریم نواز نے کہا کہ فرح گوگی کے پاسپنجاب کو چلانے کا تجربہ ہے۔عمران خان نے محسن نقوی کی تقرری کے بعد رونا شروع کردیا ہے ۔