پمز اسپتال کے ڈاکٹرز نے فواد چوہدری کو تندرست قرار دیدیا
شعبہ میڈیسن اور امراض قلب کے ڈاکٹروں نے فواد چوہدری کا معائنہ کیا ہے اور ان کا شوگر لیول، نبض ، بلڈپریشر اور دھڑکن مانیٹ کی گئی ہے
اسلام آباد(اُمت نیوز) اسلام آباد میں ایف ایٹ کچہر میں سماعت کے بعدپولیس فواد چوہدری کو طبی معائنہ کیلئے پمزاسپتال پہنچی تھی ۔
پمز اسپتال میں فواد چوہدری کا طبی معائنہ امراض قلب سینٹر میں کیا گیا ہے۔ معائنہ کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں تندرست قرار دے دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شعبہ میڈیسن اور امراض قلب کے ڈاکٹروں نے فواد چوہدری کا معائنہ کیا ہے اور ان کا شوگر لیول، نبض ، بلڈپریشر اور دھڑکن مانیٹ کی گئی ہے۔
https://twitter.com/Fani2536/status/1618300426503458817?s=20&t=lj_oUxkQnCKdIGw8O4AAvA
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر رہنماء کے طبی معائنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔