کراچی(کامرس ڈیسک)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ 9سال کے دوران پہلی بار 4ارب ڈالر سے نچلی سطح پر آگئے
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 92 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی بڑی کمی ہوئی ۔
اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر صرف 3 ارب 67 کروڑ ڈالر رہ گئے۔ کمرشل بینکوں کے5.77 ارب ڈالر ملاکر زرمبادلہ ذخائر کا مجموعی حجم 9.45ارب ڈالر ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 20 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 92 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر کم ہو کر 3 ارب 67 کروڑ امریکی ڈالر رہ گئے۔
خیال رہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر فروری 2014 کے بعد پہلی بار 4 ارب ڈالر سے نیچے آگئے۔
دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کی بحالی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف 9 ویں اقتصادی جائزہ مذاکرات کریں گے۔ آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستر پیریز روئز نے تصدیق کردی۔
آئی ایم ایف کا مشن 31 جنوری کو پاکستان پہنچے گا۔ آئی ایم ایف کا وفد 9 فروری تک پاکستان میں قیام کرے گا۔