وطن واپسی کیلئے مریم نواز لندن ائیرپورٹ روانہ

مریم نواز نجی ایئر لائن کی پرواز سے دبئی روانہ ہوں گی، ہفتے والے دن پاکستان پہنچیں گی۔

January 27, 2023 · اہم خبریں

لندن(اُمت نیوز)وطن واپسی کیلئے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز رہائش گاہ سے ائیرپورٹ کی طرف روانہ ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نجی ایئر لائن کی پرواز سے دبئی روانہ ہوں گی، ہفتے والے دن پاکستان پہنچیں گی۔

واضح رہے کہ مریم نواز گلے کی سرجری کروانے کیلئے گزشتہ سال اکتوبرمیں لندن روانہ ہوئی تھیں،لندن میں قیام کےدوران فیملی کےساتھ یورپ میں تعطیلات بھی گزاریں
نواز شریف نے مریم نواز کو پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مقرر کیا ہے۔