کراچی: جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کی جانب سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں "جی ایف ایس سالانہ ایوارڈز 2022-2023 ” کا انعقاد کیا گیا۔
سالانہ ایوارڈز تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران ٹسوری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ہر طرف ملک میں مایوسی کی لہر ہے۔جی ایف ایس کا مایوسی کی اس لہر میں تقریب کا انعقاد کرنا بہترین اقدام ہے
گورنر سندھ کامران ٹسوری کا کہنا تھا کہ جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز نے بہت کم عرصے میں اپنا نام بنایا اورلوگوں کو رہنے کے لیے شاندار منصوبے دیے۔ جی ایف ایس کا نام پاکستان کے بہترین بلڈرز میں شمار ہوتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم لوگوں میں نیشنل ازم کم ہوتا جا رہا ہے۔ ہم قومیت میں بٹتے جا رہے ہیں۔ ہمارے سامنے سامنے بنگلادیش،ملیشیا ترقی کرگئے۔ ہم ڈاکٹرز اورانجینیرز تو بن گئے مگر اچھے انسان نہیں بن سکے یہی ہماری ناکامی کی وجہ ہے۔
گورنر کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم اگر ایک قوم بن کر سوچیں گے تو ہی ترقی کرسکیں گیے۔ جی ایف ایس بلڈرزاینڈ ڈیویلپرزکے سی ای اوعرفان واحد بہت بہترین کام کررہے ہیں میری دعا ہے کہ پاکستان دنیا کا بہترین ملک بنے۔
ہمارا ہرخواب پورا ہوسکتا ہے، عرفان واحد
اس موقع پر جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے سی ای او عرفان واحد کا کہنا تھا کہ ہمارا ہرخواب پورا ہوسکتا ہے اگر ہم ان کو پورا کرنے کی ہمت رکھتے ہیں۔ ہرکام نظریاتی طور پراس وقت تک ناممکن ہے جب تک آپ عملی طور پراس کام کو پورا نہیں کرلیتے۔ جی ایف ایس کے تمام ملازمین میرے لیے ایک خاندان کی طرح ہیں۔ ہم اپنے ملازمین کی شاندار خدمات کی دل سے پزیرائی کرتے ہیں۔
ہماری کامیابی کا راز بھائیوں کا اتحاد ہے،منصورواحد
جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے مینجنگ ڈائریکٹرمنصورواحد کا کہنا تھا کہ جی ایف ایس کی کامیابی کے پیچھے ہمارے بھائیوں کا ایک ہونا ہے۔ یہ ہماری کامیابی کا راز ہے۔ دوسرا راز ہمارے جی ایف ایس کی ٹیم کی محنت ہے۔ جی ایف ایس کی ٹیم کو میں سلام پیش کرتا ہوں۔ آج کی یہ تقریب ہماری ٹیم کے لیے ہے ۔
جی ایف ایس اعلیٰ معیارکی علامت ہے۔
جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرزگزشتہ دو عشروں سے پاکستان کی تعمیراتی صنعت سے منسلک ہیں اوراپنے منفرد اور شاندار منصوبوں کی بدولت ملک میں ایک ممتاز و نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ جی ایف ایس اعلیٰ معیارکی علامت ہے۔
جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کی سالانہ ایوارڈز تقریب میں انڈیشنل آئی جی اوڈھو، جاپان، انڈونیشیا، ملائشیا، اومان، متحدہ عرب امارات، اٹلی اور ترکی کے وفود بھی موجود تھے۔
الطاف تائی، حسنین پردیسی، فاروق ستار سمیت مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی مشہور کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیات اینکرپرسنز سمیت میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔
تقریب کی میزبانی اے کے میمن اور پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکارہ ثنا فخر نے سرانجام دیں جبکہ پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار ساحرعلی بگا نے آواز کا جادو جگایا۔