مری(نامہ نگار) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری سے کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ تینوں ڈائلائسزمشینیں پولیس نے لاہور سے برآمد کر لیں جبکہ ہسپتال کا ایک ڈاکٹر ،ملازم اور خریدار بھی گرفتار کر لیےگئے۔
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری سے ایک سال قبل قائم ہونے والا ڈائلیسسز یونٹ فنکشنل سے قبل ہی وارداتوں کی نذر ہو گیا تھا ۔تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری سے دو ہفتہ قبل کروڑوں روپے مالیت کی چوری ہونے والی تینوں ڈائیلاسسز مشینیں برآمد کر لی گئیں ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر مری احمد حسن رانجا۔ڈی پی او فراز احمد اور اسسٹنٹ کمشنر مری صاحبزادہ محمد یوسف ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر محمود عباسی، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال مری عبدالسلام اور ایس ایچ او مری چوہدری محمد اسلم کی آپس کی بہترین کواڈینیشن اوردو ہفتہ کی دن رات جہدوجہد کے بعد ڈائلیسسز میشنیں اور ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں ایک ہسپتال کا ڈاکٹر اور ملازم سمیت دیگر افراد بھی شامل ہیں تفتیش کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں لاہور سے مشینوں کی برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری پر عوامی حلقوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت ، پولیس اور ہسپتال انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔