ڈالر280 روپے 50 پیسے کے ریٹ پر آ گیا۔فائل فوٹو
ڈالر280 روپے 50 پیسے کے ریٹ پر آ گیا۔فائل فوٹو

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈالرکی بھی اڑان ، 35روپے مہنگا

کراچی : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈالر کی پرواز کا سلسلہ جاری بھی جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر مزید 4روپے 40 پیسے مہنگا  ہونے کے بعد 267 روپے کا ہوگیا ۔پانچ دن کے دوران ڈالر کی قیمت میں 35 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

جمعہ کو ڈالر 262 روپے 60 پیسے پر بند ہوا تھا ۔آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ دیکھنے میں آیا۔

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت نے ڈالر کا ریٹ فکس رکھنے کی اسحاق ڈار کی پالیسی کو ترک کر دیا ہے اور اب آئی ایم ایف کی شرط مان لی ہے تاکہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے ساتھ مذاکرات کو کامیاب بنایا جا سکے۔