کراچی: ممکنہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر مبنی نیو فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے حوالے سے سی اے اے افسران نے فیصل آباد چیمبرآف کامرس کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی بورڈ آف آفیسرز (BOO) نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز(FCCI) کا دورہ کیا ۔ دونوں فریقین نے نیو فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے فزیبلٹی، سائٹ کے انتخاب اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
صدر ایف سی سی آئی نے بورڈ آف آفیسرز کو سابقہ تجاویز، ٹرمینل اور کارگو سہولیات کی توسیع اور فلائنگ کلب/ٹریننگ اسکول کے بارے میں آگاہ کیا۔
ایف سی سی آئی صدر نے مزید آگاہ کیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی صورت میں ابتدائی سرمایے کو حتمی شکل دینے کے لیے اگلی ایف سی سی ائی ایگزیکٹو کمیٹی میں اس معاملے پرغور ہوگا۔