اسلام آباد: آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے دوران ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر 2.40 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر 265.49 روپے پر ٹریڈ ہو رہاہے جبکہ گزشتہ دو روز میں ڈالر کی قیمت میں 4.15 روپے کی کمی ہوئی ۔