چیف الیکشن کمشنرسیکرٹری کو دو چھتر لگائیں، فواد کی روش برقرار

عدالت میں بھی کہا ہےکہ میں اپنی باتوں سے جو میں نے کی ہیں ایک لفظ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گاچاہے جو کچھ بھی ہو جائے

February 1, 2023 · اہم خبریں

راولپنڈی(اُمت نیوز) اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی پاکستان تحریک انصاف کےرہنماء فواد چوہدری نے پھر الیکشن کمیشن کونشانے پر لے آئے۔
اڈیالہ جیل کے باہرکارکنوں سے خطاب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت میں بھی کہا ہےکہ میں اپنی باتوں سے جو میں نے کی ہیں ایک لفظ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گاچاہے جو کچھ بھی ہو جائے
اس پر اسٹینڈ کرتا ہوں۔
پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے جو ایف آئی آر کٹوائی ہے، جس پر غداری کا کیس بنایا گیا ہے، اس بارے  چیف الیکشن کمشنر کو کہتا ہوں کہ جس نے مشورہ دیا اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو کمرے میں بلائیں دروازے کی کنڈی لگائیں اور اس کو رکھ کے دو چھتر لگائیں۔

 

خیال رہے کہ آج فواد چوہدری کی مشروط ضمانت منظور کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے ریمارکس دیے تھےکہ ضمانت اس شرط پرمنظور کر رہا ہوں کہ فواد چوہدری دوبارہ ایسا بیان نہیں دیں گے، ایسے بیانات پارلیمنٹیرینز کونہیں دینے چاہئیں۔