کراچی: ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر مزید 2 روپے 53 پیسے مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی خرید و فروخت 271 روپے 35 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی ۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 268 روپے 82 پیسے تھی۔
گزشتہ 6 روز کے دوران انٹربینک میں ڈالر40 روپے 46 پیسے مہنگا ہوا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 273 روپے ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos