چارسدہ میں 2مبینہ پولیس مقابلے،4شدت پسند ہلاک
3شدت پسند نستہ کے علاقے میں مارے گئے،ایک کو پولیس نے شابڑا کے علاقے میں ہلاک کیا
February 2, 2023 · اہم خبریں
چارسدہ (امت نیوز)چارسدہ میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں 4شدت پسند مارے گئے
پولیس کے مطابق شہر کے نستہ علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران کھیتوں میں پہلے سے تاک لگائے شدت پسندوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین شدت پسند ہلاک ہوگئے۔
دوسرے واقعے میں چارسدہ کے علاقے شابڑا میں ناکے پر جامہ تلاشی کے دوران موٹر سائیکل سواروں نے پولیس وین پر فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک شدت پسند ہلاک ہوگیا۔ جب کہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے نا معلوم مقام منتقل کردیاگیا۔