کراچی: ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 300 روپے بڑھ گئی۔
آل پاکستان جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 1300 روپے اضافے کے بعد 1 تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 8 ہزار 500 روپے ہے۔
جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 114 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 78 ہزار 755 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں فی اونس سونےکا بھاؤ 44 ڈالر کم ہوکر 1 ہزار 9 سو 11 ڈالر ہے۔