واشنگٹن: والد کا بچے کو موبائل فون دینا مہنگا پڑ گیا۔ بچے نے موبائل سے ڈھائی لاکھ روپے کا کھانا منگوا لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کا شہری اس وقت مشکل میں پڑ گیا جب اس کے 6 سالہ بیٹے نے موبائل پر ڈھائی لاکھ روپے کا کھان آرڈر کر دیا۔
والد نے بچے کو موبائل فون گیم کھیلنے کے لیے دیا لیکن بچے نے اس دوران موبائل فون سے ایک ہزار ڈالر سے زائد کے پیزے اور فرائز منگوا کر والدین کو مشکل میں ڈال دیا۔
امریکی شہری کیتھ اسٹون ہاؤس کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب فوڈ ڈیلیوری بوائے ان کے گھر کھانا پہنچانے آ گیا۔ معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ ان کے 6 سالہ بیٹے میسن اسٹون ہاؤس نے والد کے فون سے کھانے کی چیزیں منگوائی ہیں۔
بچے نے کھانا لانے والے رائیڈر کو اپنی جمع کی گئی رقم سے 115 ڈالر کی ٹپ بھی دے ڈالی۔