عدنان شیخ :
دُنیا اب فزیکل سے ڈیجیٹل ہورہی ہے ایک عام انسان روزانہ 400 منٹ موبائل استعمال کررہا ہے جو اگلے سال تک 600 منٹ پر ڈے ہونے والا ہے۔چھ سو منٹ کا مطلب ہے دس گھنٹے لہذا اس دور میں ہمیں بہت ایڈوانس ٹیکنالوجی استعمال کرنا ہوگی اگر ہمیں ترقی کرنی ہے۔
دس سال پہلے بزنس مارکیٹنگ اشتہار کی اٹینشن 5 منٹ ہوتی تھی جو گھٹ کراب صرف 10سیکنڈ رہ گئی ہے اب آپ کسی کو دس سیکنڈ سے زیادہ روک نہیں سکتے،آج وائس میسج کا دور ہے لکھنے سے زیادہ بول کر میسج کرنے کو ترجیح دی جارہی ہے۔
گوگل پر سرچ کرنے کیلیے کی ورڈذ ٹائپ ہوتے تھے جس میں 20سے50سیکنڈ کم از کم درکار ہوتے تھے اور جو لکھ نہیں سکتے تھے وہ کسی نہ کسی کے محتاج ہوتے تھے
لیکن آج بول کر آواز کے ڈریعے سرچ کرلیا جاتا ہے، اس عمل میں مشکل سے 5سکینڈ بھی نہیں لگتے۔
آج کے دور میں ہر شخص اشتہار کو پڑھنے سے زیادہ دیکھنے اور سننے کو ترجیح دیتا ہے کیونکہ اس میں ویژن، موشن اور ساؤنڈ دیکھنے کو ملتا ہے اس دور میں کسی بھی قسم کی خبر آپ منٹوں میں حاصل کرلیتے ہیں ،بزنس مین ڈیجیٹل مارکیٹنگ پر یقین رکھتا ہے جس میں سوشل میڈیا مارکیٹنگ سرفہرست ہے۔
ان پلیٹ فارمز پرآ پ ا پنے پروڈکٹ کی مارکیٹنگ نہایت کم خرچ اور پروپر اپنی سلیکٹو اوڈینس تک کرسکتے ہیں اس میں آپ کو کسی بھی قسم کے ایکسپرٹی کی زیادہ
ضرورت نہیں پڑتی۔اس کے علاوہ آن لائن بزنس، آن لائن جاب بھی کرسکتے ہیں سروسز بہت ہیں جوکسی بھی مستند اور تجربہ کار کمپنی سے بھی لے سکتے ہیں۔
ڈیجیٹل دور میں آپ بغیر انوسمنٹ کے بھی اپنا بزنس کرسکتے ہیں، اس ٹیکنولوجی سے بہت سی کمپنیاں ٹاپ پر ہیں
آپ شارٹ کورس کرکے ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں مختلف اداروں کے فیس بک پیج بھی آپریٹ کرکے ماہانہ پیکج حاصل کرسکتے ہیں، یوٹیوب میں اپنے موبائل سے ویڈوزبنا کر شارٹ اسٹوری کے ڈریعے اپنے ٹیلنٹ کو استعمال کرکے ویڈوز سے ماہانہ انکم حاصل کرسکتے ہیں یہ آپ پرمنحصر کرتا ہے کہ آپ کیا کرنا چاہتے ہو۔
اس میں عمرکی کوئی قید نہیں اور نہ ہی تعلیم کی لہذا اس کا صحیح استعمال آپ کو ترقی پر گامزن کرسکتا ہے۔
پہلے کسی بھی قسم کے کورسز کرنے کیلیے بہت زیادہ فیس ادا کرنی پڑتی تھی جس کی وجہ سے غریب کی اولاد محروم رہ جاتی تھی لیکن آج یوٹیوب پر ہر کورس بلکل فری میں آپ کرسکتے ہیں بغیر کسی قسم کی فیس کے بس آپ کی لگن آپ کو بھی ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایکسپرٹ بنا سکتی ہے۔کیونکہ آپ ہی ہمارے ملک کا مستقبل ہو۔