ترکیہ زلزلہ،لائیو رپورٹنگ چھوڑ کر صحافی بچی کو ریسکیوکرنے پہنچ گیا

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رپورٹنگ کے دوران کس طرح صحافی عمارت گرنے کے مقام پر پہنچ کر ننھی بچی کو اٹھا کر محفوظ مقام پر منتقل کرتا ہے۔

February 7, 2023 · اہم خبریں

ترکیہ(اُمت نیوز)ترکیہ میں آنے والے زلزلہ جس میں اب تک تقریباً 2600 اموات ہو چکی ہیں۔ اسی دوران لائیو رپورٹنگ کرنے والے صحافی نے رپورٹنگ چھوڑ کر بچی کو بچانے کیلئے دوڑ پڑ تا ہے اور یہ مناظر ٹی وی پربراہ راست دیکھے گئے ہیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل ہو رہی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان صحافی زلزلے کے دوران براہ راست رپورٹنگ کے دوران آفٹرشاکس کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے
زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے عمارت زمین بوس ہو جاتی ہے ۔چیخوں کی آوازیں آنےپر رپورٹ چھوڑ کر عمارت کی طرف دوڑنا شروع کردیا
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رپورٹنگ کے دوران کس طرح صحافی عمارت گرنے کے مقام پر پہنچ کر ننھی بچی کو اٹھا کر محفوظ مقام پر منتقل کرتا ہے۔
ٹیلی ویژن رپورٹر روتی کو بچی کو دلاسہ دے دیتا ہے ۔اور ہر طرح کی مدد دینے کی یقین دہانی کرا رہا ہے۔

https://twitter.com/AsgharNarejoo/status/1622677400994648077?s=20&t=ARznUd49WwrZkjLXeuvNfQ
اس دوران رپورٹر کے ساتھ کیمرا مین نے بھی بھاگتے ہوئے سارے مناظر فلمبند کیے جو ٹی وی پر براہ راست نشر ہوئے۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔