کراچی: روپے کی مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 1 روپے 45 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، 509 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 700 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔