لاہور: پاک سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک اضافہ کر دیاہےجس کی وجہ ڈالر کی بڑھتی قیمت ہے، اس کے علاوہ پارٹس کی عد دستیابی کے باعث 13 سے 17 فروری تک پروڈکشن بھی بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔
سوزوکی کی جانب سے 14 روز میں کیا جانے والا یہ دوسرا بڑا اضافہ ہے جس نے صارفین کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیاہے، کمپنی کی جانب سے سوزوکی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں ایک لاکھ 75 ہزار روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد نئی قیمت 20 لاکھ 34 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ آلٹو وی ایکس آر کی قیمت میں 2 لاکھ تین ہزار ، آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت میں 2 لاکھ 18 ہزاراور آلٹو اے جی ایس کی قیمت 2 لاکھ 28 ہزار روپے بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد ان کی نئی قیمتیں 23 لاکھ 59 ہزار، 25 لاکھ 28 ہزار اور 26 لاکھ 51 ہزار روپے ہو گئی ہیں ۔
سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس ماڈلز کی قیمتوں میں 2 لاکھ 48 ہزار سے 2 لاکھ 89 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی نئی قیمتیں بالترتیب 28 لاکھ 77 ہزار روپے ، 30 لاکھ 52 ہزار روپے اور 34 لاکھ 48 ہزار روپے ہو گئی ہیں۔
سوزوکی کلٹس وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس کی قیمتیں بڑھا کر 32 لاکھ 26 ہزار، 35 لاکھ 44 ہزار اور 39 لاکھ 6 ہزار روپے کر دی گئی ہے جو 2 لاکھ 87 ہزار سے 3 لاکھ 37 ہزار تک کا اضافہ ہے۔
Change | Difference | Old | New | name |
9.41% | 175,000 | 1,859,000 | 2,034,000 | Alto VX |
9.42% | 203,000 | 2,156,000 | 2,359,000 | Alto VXR |
9.44% | 218,000 | 2,310,000 | 2,528,000 | Alto VXR AGS |
9.41% | 228,000 | 2,423,000 | 2,651,000 | Alto AGS |
9.44% | 287,000 | 3,039,000 | 3,326,000 | Cultus VXR |
9.43% | 315,000 | 3,339,000 | 3,654,000 | Cultus VXL |
9.44% | 337,000 | 3,569,000 | 3,906,000 | Cultus AGS |
9.43% | 248,000 | 2,629,000 | 2,877,000 | Wagon R VXR |
9.43% | 263,000 | 2,789,000 | 3,052,000 | Wagon R VXL |
9.45% | 289,000 | 3,059,000 | 3,348,000 | Wagon R AGS |
9.45% | 328,000 | 3,479,000 | 3,807,000 | Swift GL M/T |
9.35% | 350,000 | 3,742,000 | 4,092,000 | Swift GL CVT |
8.43% | 347,000 | 4,115,000 | 4,462,000 | Swift GLX CVT |
8.34% | 135,000 | 1,619,000 | 1,754,000 | Bolan Van |
8.41% | 135,000 | 1,606,000 | 1,741,000 | Bolan Cargo |
8.88% | 130,000 | 1,539,000 | 1,669,000 | Ravi |
8.45% | 130,000 | 1,464,000 | 1,594,000 | Ravi w/o Deck |