اسلام آباد(امت نیوز) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی سمری منظور کر لی گئی۔
ادویات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیر صحت کی سفارش پر منظورکی گئی۔
وفاقی وزیر صحت عبدالقادرپٹیل کا کہنا ہے کہ کابینہ کی جانب سے 18 نئی ادویات کی قیمتوں کو فکس کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے، ادویات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا۔
عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ فکس ہونے والی ادویات کی قیمت بھارت اور بنگلادیش سے کم ہیں، ہماری حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔