نیویارک (نیوز نیٹ ) انسانی جسم میں کینسر زیادہ تیزی سے کیوں پھیلتا ہے، اس سلسلے میں سائنس دان بالآخر اصل وجہ تک پہنچ گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اہم طبی دریافت کے نتیجے میں جلد ہی کینسر جیسے مہلک مرض کے علاج میں مدد ملے گی۔
امریکی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق میں ڈی این اے کے ایسے حصوں کا پتا چلا ہے، جو کینسر کے انسانی جسم میں تیزی سے پھیلاؤ کا سب ببنتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق ڈی این اے کے یہ چھوٹے ٹکڑے ٹیومر کو منشیات کے خلاف مزاحمت میں بھی مدد دیتے ہیں۔
کینسر کے تیزی سے پھیلنے پر تحقیق کرنے والے سائنس دانوں کے مطابق ان ڈی این اے سیگمنٹس کی دریافت ایک بڑی کامیابی ہے۔ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اگر ہم ان ڈی این اے کی سرگرمیوں کو روک دیں تو اس سے کینسر کے تیز پھیلاؤ کو روکنا ممکن ہو سکتا ہے۔
محققین نے امید ظاہر کی کہ مسئلہ کی وجہ معلوم ہونے کے بعد مریضوں میں ای سی ڈی این اے کو ختم کرنے کا راستہ تلاش کرنا آسان ہو جائے گا۔