لاہور: تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک کا آغازلاہور سے کر دیا ۔ شاہ محمود قریشی خود ہی قیدیوں والی وین میں بیٹھ گئے۔عمر سرفعاز چیمہ،اسد عمر،اعظم سواتی،جمشید اقبال چیمہ و دیگر بھی وین میں بیٹھ گئے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی، اسد عمر ، اعظم سواتی اور سینیٹر ولید اقبال و دیگر رہنمائوں نے گرفتاریاں دیتے ہوئے مال روڈ پر موجود پولیس وین میں سوار ہو گئے اور وکٹری کا ناشان بنایا۔
گرفتاریوں سے متعلق پولیس نے بھی وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی کو بھی گرفتار کرنے کا حکم نہیں ملا ، پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان خود اپنی مرضی سے وین میں بیٹھ گئے ہیں ۔
پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمیہ،زبیر نیازی اور سینیٹر ولید اقبال نے خود کو گرفتاری کیلیے پیش کر دیا ،پولیس کا کہنا ہے ہم نے کسی کو قیدیوں کی وین میں نہیں بٹھایا یہ لوگ خود بیٹھے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی قیادت میں لاہور بھر میں ریلیاں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ جیل روڈ سمیت لاہور کی اہم شاہراہیں رش کے باعث بلاک ہو چکی ہیں ۔