لاہور(امت نیوز)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کو عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا اور یہ تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی فلاپ ہو گئی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا عمران خان پی ٹی آئی کے معصوم کارکنوں کو اپنی سازش کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا عوام نے جیل بھرو تحریک کو مکمل طور پر مسترد کر دیا، جیل بھرو تحریک کے لیے 300 سے 400 لوگ جمع ہوئے، حکومت نے 500 افراد کی گرفتاری کا بندوبست کر رکھا تھا، تین گاڑیوں میں 80 کے قریب لوگ بیٹھے جنہیں حراست میں لیا گیا، عمران خان ٹولے کے تین چار لوگ آج قابو میں آ گئے ہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا عمران خان نے سیاسی مخالفت کو سیاسی دشمنی میں بدل دیا ہے، ہم عمران خان کو اپنا سیاسی حریف سمجھتے ہیں لیکن اگر عمران خان ہمیں دشمن سمجھتا ہے تو پھر وہ ہمارا دشمن ہی ہے
دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے گرفتاریوں کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آرہے ہیں ، پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے جیل بھروتحریک میں 700 افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے ۔ جبکہ کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ 200 سے زائد کارکنوں نے رہنماؤں کے ہمراہ گرفتاری دی،