لاہور:جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاری دینے والے تحریک انصا ف کے رہنماﺅں کو16 ایم پی او کے تحت پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا گیاہے۔
تحریک انصا ف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کیا گیاہے جبکہ محمد خان مدنی کو بہاولپور، ڈاکٹر مراد راس کو ڈی جی خان جیل منتقل کیا گیاہے ۔
سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھکر جیل میں منتقل کیا گیاہے۔لیہ جیل میں 24 کارکنان ، بھر میں 24 اور راجن پور جیل میں 25 کارکنان کو منتقل کیا گیاہے ۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کے 77 رہنماﺅں پر 16 ایم پی اوز کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے جن میں اسد عمر ،شاہ محمود قریشی ، عمر چیمہ اور پرویز خٹک سمیت دیگر شامل ہیں ۔