پشاور:تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے دوسرے روز پشاور میں کئی پارٹی رہنمائوں نے کارکنان کے ہمراہ گرفتاریاں دے دیں۔
پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک جاری ہے جس کے تحت پشاور سے گرفتاریاں دی گئی ہیں۔ سابق ایم پی اے ارباب وسیم حیات، ملک واجد اور فضل الہی نے گرفتاری دیدی۔
جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے پی کے سربراہ پرویز خٹک، کے پی کے سابق گورنر شاہ فرمان نے اور دیگر رہنماؤں خود کو نظر بندی کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے گذشتہ روزلاہور سے نائب صدر تحریک انصاف شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی، عمر سرفراز چیمہ سمیت رہنمائوں اور کارکنان نے گرفتاریاں دی تھیں۔